طالبان کو دفتر کھولنے کی دعوت، اپوزیشن کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : طالبان کو دفتر کھولنے کی دعوت دینے کے بیان پر اپوزیشن سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر گئی، معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کردیا گیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے پشاور میں طالبان کا دفتر کھولنے کی اجازت کے بیان پر شدید احتجاج کیا، عوامی نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے، اے این پی کے رہنما سینیٹر افراسیاب خٹک نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہہ دیا وفاقی حکومت کی اجازت سے ایسا ہوسکتا ہے۔

افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ طالبان کو ریاست کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے، پشاور میں طالبان کا دفتر کھول کر دنیا کو کیا پیغام دیا جارہا ہے، عمران خان نے گیند وفاقی حکومت کے کورٹ میں پھینک دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ طالبان کو دفتر کھولنے کی اجازت دینے سے متعلق وفاقی حکومت اب اپنا مؤقف واضح طور پر پیش کرے۔

اس سے قبل پی پی سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے تحریک پیش کرنے پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا گیا، حکومتی سینیٹر راجا ظفر الحق کا کہنا ہے کہ قانون سازی کسی فرد واحد کیلئے نہیں کی جارہی، سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔ سماء

bail

canadian

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div