کچہری دہشت گردی، ہائیکورٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کے واقعے پر ہائیکورٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، پولیس و اسپتال حکام، عینی شاہدین، زخمی اور وکلاء کو طلب کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں کچہری سانحہ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی زیر سربراہی ہائیکورٹ کی کمیٹی کل سے کررہی ہے، سپریم کورٹ نے تحقیقاتی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حک دیا تھا، رجسٹرار آئی ایچ سی میران جا کاکڑ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، ابتدائی تفتیش کیلئے آئی جی، چیف کمشنر اسلام آباد اور پمز اسپتال کے حکام کو طلب کرلیا گیا۔

تحقیقاتی کمیٹی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں کل طلب کئے گئے اجلاس میں واقعے کے عینی شاہدین، زخمی افراد اور وکلاء کو بھی طلب کیا ہے، پہلے روز ماتحت عدالتوں کے جج صاحبان کے بیانات ریکارڈ ہوں گے۔

کمیٹی مقتول سیشن جج رفاقت اعوان کے اسٹاف کا بیان بھی ریکارڈ کرے گی، زیر حراست افراد کو بھی بیان دینے کیلئے اجلاس میں لایا جائے گا۔

کچہری دہشت گردی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے پاس شواہد ہیں تو وہ بھی کمیٹی کو دے سکتے ہیں جبکہ  کسی شہری کے پاس بھی مستند معلومات ہوں تو رابطہ کرسکتا ہے۔ سماء

ہائیکورٹ

Tabool ads will show in this div