خیبرایجنسی،نجی اسکول کے قریب دھماکا،جانی نقصان نہیں ہوا

Nov 30, -0001

خیبرایجنسی: خیبر ایجنسی  کی تحصیل جمرود  میں نجی اسکول کے گیٹ کے قریب دھماکے سے اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں نے لڑکیوں کا نجی پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد اسکول کے بیرونی دروازے کے قریب نصب کیا گیا تھا، جس سے بیرونی گیٹ اور اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div