راولپنڈی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ،اہلسنت والجماعت کاکارکن جاں بحق
راول پنڈی : راول پنڈی میں نامعلوم موٹرسایئکل سواروں نے فائرنگ کرکے جماعت اہل سنت کے کارکن کو قتل کردیا۔
واقعہ تھانہ پیرودھائی کے علاقے خیاباں سرسید میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جماعت اہل سنت کے کارکن محمد ابو بکر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول کا تعلق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے لورہ سے ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہولی فیملی اسپتال منتقل کردی۔ سماء