اسلام آبادائیرپورٹ؛طیارےمیں بم کی اطلاع،تلاشی کےبعدصورتحال نارمل

Islamabad-Airport

اسلام آباد: بےنظیرانٹرنیشنل ايئرپورٹ اسلام آباد پرنامعلوم شخص کی فون کال نے کھلبلی مچادی۔ فون کرنے والے شخص کا کہنا تھاکہ ائیرپورٹ پرموجود کسی بھی طیارے کی سیٹ کے نیچے بم نصب ہے۔ تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے  مکمل تلاشی کے بعد ائیرپورٹ اور طیاروں کوکلیئرکردیا۔

 ائیرپورٹ پر لندن سے نامعلوم شخص نے کال کرکے کسی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی۔دھمکي آميز فون کال کے باعث  بيرون ملک جانے والي پانچ پروازيں معطل کردی گئیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سيکيورٹي فورسز نے فوری سرچ آپريشن شروع کرديا۔ طیاروں کو مکمل تلاشی کے بعد کلئیرکردیا گیا۔

اس دوران  فائر فائٹرز اور اے ایس ایف کے اہلکار بھی رن وے پر موجود رہے۔  سماء

Benazir International Airport

Tabool ads will show in this div