متحدہ کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ
اسلام آباد : ڈپٹی کنوینرکی گرفتاری پر متحدہ نے پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کیا، فاروق ستار کہتے ہیں مارچ میں گرفتاریاں ووٹ بینک توڑنے کی سازش ہے، کتنی بار ہمیں ڈرائی کلیننگ میں ڈالا جائے گا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کی گونج ایوان میں بھی سنائی دی، احتجاج اور علامتی واک آؤٹ کے بعد قومی اسمبلی کے باہر فاروق ستار حکومت پر خوب برسے۔
مزید جانیے ؛ شاہد پاشا 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان پارلیمنٹ نے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کی گرفتاری کیخلاف مشترکہ اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا، ڈاکٹر فاروق ستار اس موقع پر خوب برہم ہوئے، کہتے ہیں کتنی بار ہماری دھلائی ہوگی۔
فاروق ستار نے حکومت کے جمہوری دعوؤں پر بھی سوال اٹھادئیے، کہتے ہیں مارچ کے مہینے میں گرفتاریوں کو ووٹ بینک توڑنے کی سازش قرار دیا۔ سماء
Shahid Pasha
Dr. Farooq Sattar
تبولا
Tabool ads will show in this div