طالبان سے مذاکرات، نئی حکومتی کمیٹی تشکیل، رستم شاہ مہمند بھی شامل

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : حکومت نے طالبان سے مذاکرات کیلئے بیورو کریٹس پر مشتمل نئی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، وزیر داخلہ کہتے ہیں مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری پورٹ اینڈ شپنگ حبیب اللہ خٹک 4 رکنی کمیٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ دیگر اراکین میں وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری فواد حسن فواد، رستم شاہ مہمند اور ایڈیشنل سیکریٹری فاٹا ارباب عارف شامل ہیں۔

نئی کمیٹی کی تشکیل پر تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

ادھر وزیر داخلہ نے طالبان کمیٹی کے ارکان پروفیسر ابراہیم اور یوسف شاہ سے ملاقات کی ہے، وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق نئی کمیٹی کی تشکیل پر طالبان کمیٹی کو اعتماد میں لیا ہے۔ سماء

Finland

Tabool ads will show in this div