سیاسی قائدین جمہوری طریقہ اپنائیں، صاحبزادہ فضل کریم
اسٹاف رپورٹر
راولپنڈی: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے سياسی قائدين پر زوردیا ہے کہ وہ جمہوری طريقہ اپنائيں۔
انہوں نے کہا کہ پورے ميں ملک ميں قانون نام کی کوئی چيز نہيں ہے۔ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اپنی باری کے ليے رسہ کشی کرنا جمہوريت روايت کے خلاف ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اليکشن کميشن اربوں ڈالر باہر منتقل کرنے والوں پر پابندی عائد کی جائے۔ عوام سياسی بيماروں کے نعروں ميں نہ آئيں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہنماؤں نے باربار اقتدار ميں آنے کے باوجود عوام کو کچھ نہيں ديا۔