ڈاک کے ذریعے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Drugs Smuggling Lhr Atif Pkg 21-03

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/Drugs-Smuggling-Lhr-Atif-Pkg-21-03.mp4"][/video]

لاہور : لاہور میں کسٹم حکام نے ڈاک کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ہیروئن پتلون کی سلائیوں اور کتابوں میں چھپائی گئی تھی۔

مہارت بھی کمال تھی اور اسمگلرز کا آئيڈيا بھی انوکھا ليکن عين موقع پر پلان چوپٹ ہوگيا۔ اسمگلرز نے محکمہ ڈاک کے ذريعے منشيات بيرون ملک بھجوانے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ کوالٹی کی ہيروئن پتلون کی سلائيوں اور کتابوں ميں چھپائی گئی تھی، شک ہونے پر کسٹم حکام نے چيکنگ کی، پتلون کی سلائياں کھلتی گئيں اور ہيروئن کا ڈھير لگ گيا۔

کتابوں اور کپڑوں کا پارسل خانيوال سے وارث خان نامی شخص نے ہالينڈ کیلئے بک کرايا۔

ابتدائی تحقيقات کے مطابق پارسل فرضی نام سے بک کرايا گيا، پارسل سے ڈيڑھ کروڑ روپے کی ہيروئن برآمد کی گئی۔ سماء

Costum

Heroin Smuggling

Tabool ads will show in this div