ڈالر سستا، ن لیگی رہنماؤں کا شیخ رشید کو استعفیٰ کا مشورہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ کا تعلق فیصل آباد سے ہے، دونوں میں اختلافات بھی ہیں لیکن شیخ رشید کی دشمنی میں دونوں آپس کے جھگڑے بھول گئے، ڈالر سستا کیا ہوا شیخ  صاحب کو استعفے کا مشورہ دینے لگے۔

سیاسی نجومی شیخ رشید بڑی بات کرکے پھنس گئے، معاشی جادوگر کو چیلنج دیا تھا اور ہار گئے۔

ڈار صاحب نے تو شیخ صاحب کو معاف کردیا ہے مگر انہی کی جماعت کے دو اہم رہنماء آپس کی رنجشیں بھلاکر شیخ رشید کی دشمنی میں ایک ہوگئے ہیں۔

رانا ثناء نے شیخ صاحب کو دعویٰ یاد دلاتے ہوئے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بیان بازی کے میچ میں فیصل آباد کے ایک اور کھلاڑی عابد شیر علی بھی کود پڑے ہیں، کہتے ہیں کہ شیخ رشید اور میرا میں کوئی فرق نہیں، شیخ صاحب ڈرامہ بند کریں اور استعفیٰ دیں۔ سماء

dialogues

شیخ

Tabool ads will show in this div