افغان سرحدسےقربت کےباعث قبائلی علاقے دہشتگردی سےمتاثرہوئے

CeFJGYgXIAAUkjp وانا / راول پنڈی/ پشاور : صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ کے مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے، صدر کا کہنا تھا کہ افغان سرحد سے قربت کی وجہ سے قبائلی علاقاجات دہشت گردی سے متاثر ہوئے، متاثرین کی اپنے گھروں کو باعزت واپسی اور بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پیر کو جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے قوم کے مطالبے پر دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کر رکھی ہے، جس کے مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں،  دشمن تخریبی کارروائیوں کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ اپنے ان مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ صدر نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل فخرہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فقیدالمثال قربانیاں دی ہیں اور پاک فوج دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے پاک فوج کے جوانوں نے ایک نیاباب رقم کیاہے، جس کی پوری دنیا معترف ہے، صدر مملک ممنون حسین نے کہا کہ افغان سرحد سے قربت کی وجہ سے قبائلی علاقاجات دہشت گردی سے متاثر ہوئے،پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور خصوصاًخیبرپختونخوا کونشانہ بنایا گیا،خودکش حملوں میں اضافہ ہوتاگیا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ   بعدازاں انہوں نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا، جہاں کالج کے پرنسپل کرنل ندیم ارشاد نے انہیں کالج کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر بریفنگ دی، صدر کو بتایا گیا کہ کالج میں 333 طلباءزیر تعلیم ہیں، جن میں سے 70 فیصد کا تعلق فاٹا سے ہے۔ کیڈٹس سے خطاب میں صدر نے کہا کہ ملک سے پسماندگی اور جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کا واحد ذریعہ تعلیم کا حصول ہے ۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ محنت کرکے قوم وملک کا نام روشن کریں اور ایمانداری کیساتھ اپنے ملک کی دفاع اورخدمت کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ قبل ازیں وانا آمد پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور اعلیٰ سول و ملٹری حکام نے صدر مملکت ممنون حسین کا استقبال کیا اور جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل خالد جاوید نے انہیں جنوبی و زیرستان میں امن و امان کی صورت حال اور متاثرین آپریشن کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سماء/ اے پی پی

TROOPS

MAMNOON HUSSAIN

wana

TDPs

south Waziristan

Khalid Javed

Tabool ads will show in this div