نواز، عمران ملاقات، طالبان سے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے امن کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا، کپتان نے حکومت کو غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعظم نے اسمبلی میں جو کہا تھا کر دکھایا، کپتان نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تو انہیں بلانے کے بجائے خود ہی ان کے گھر پہنچ گئے۔

نواز، عمران ملنے سے پہلے سیاسی حریف تھے، ملاقات ختم ہوئی تو طالبان سے مذاکرات پر حلیف بن گئے، کپتان نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت کی مذاکراتی پالیسی کو کامیاب قرار دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا طالبان کے بڑے گروپ مذاکرات چاہتے ہیں۔

کپتان نے بتایا ان کے مطالبے پر پولیو ورکرز پر حملوں کا معاملہ بھی مذاکرات کے ایجنڈے کا حصہ بنالیا گیا ہے، عمران نے طالبان کیخلاف آپریشن کی حمایت کرنے والوں کو خوب رگڑا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات غاروں میں نہیں ہوتے، حکومت نے مذاکرات کا طریقہ کار طے کرلیا ہے اور چوہدری نثار کے مطابق ایک 2 روز میں شروع ہوجائیں گے۔ سماء

عمران

Benazir

chapter

Tabool ads will show in this div