دہشت گردی کیخلاف اقدامات کو پوری دنیا نے تسلیم کیا

Pervaiz Rasheed Talk Isb 21-03 اسلام آباد : وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمسائیوں سے بہتر تعلقات چاہتا ہے، توانائی بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو اقدامات کئے گئے اس کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔ نظریہ پاکستان کونسل ایف نائن پارک میں ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں تین روزہ تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان قائداعظم کے وژن کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے جہاں ہر شہری کو مکمل انصاف اور یکساں حقوق حاصل ہیں، 23مارچ کے حوالے سے منعقدہ یہ نمائش بابائے قوم قائداعظم کے رہنما اصولوں اور اعلیٰ تصورات کی پیروی کی یادہانی کے ساتھ ساتھ تحریک پاکستان اور خواتین کے تحریک میں لازوال کردار سے روشناس کراتی ہے، ہمسائیوں سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، توانائی بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو اقدامات کئے گئے اس کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے، حکومت اور ریاست عوام میں کسی قسم کی تفریق نہیں کرتیں اور سب کو ایک نظر سے دیکھتی ہیں، جن نوجوانوں نے ملک کے لئے قربانیاں دیں، ان کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا لازمی جزو ہیں، ان کی اہمیت کو نہ صرف تسلیم کیا گیا ہے بلکہ ان کے معاشرے اور سماج کی ترقی میں ان کے کردار کی اہمیت کے پیش نظر ان کو خود مختار بنانے ،وراثت میں جائز اور شرعی حصہ ملنے اور ان کے تحفظ کے لئے بہت سے قوانین بھی بنائے گئے ہیں، خواتین پر تشدد، تیزاب پھینکنے اور مار پیٹ کے حوالے سے بھی قوانین بنائے گئے ہیں۔ پاکستان کے تمام شہریوں نے ان قوانین کو تسلیم کیا ہے اور اس پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور حکومت بھی قوانین پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ سماء

PERVEZ MUSHARRAF

PERVAIZ RASHEED

Quaid-e-Azam

Women Protection Bill

Tabool ads will show in this div