خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہلاکتیں 36 ہوگئیں

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/Rain-Damages-Update-Psh-SA-Pkg-21-03.mp4"][/video]

پشاور: خيبرپختونخوا ميں شدید بارشوں سے ديواريں اور چھتیں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد چھتيس ہوچکی ہے جبکہ تينتيس زخمي ہوئے۔ تاہم چترال ميں برفاني تودے ميں پھنسے افراد کو تاحال نکالا نہيں جا سکا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان چترال میں ہوا جہاں نو افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ برفانی تودے میں پھنسے 7 افراد کو نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

پشاور، ایبٹ آباد اور لوئر دیر میں 5,5، صوابی میں 3، بنوں اور ملاکنڈ میں 2,2 افراد لقمہ اجل بنے جب کہ ٹانک، لکی مروت اور شانگلہ میں ایک، ایک شخص بارش کی نذر ہوا۔

بارشوں سے پشاور میں 33، شانگلہ میں 21، صوابی میں 16، ایبٹ آباد میں 15 اور چارسدہ میں 10 مکانات کو نقصان پہنچا جب کہ صوبہ بھر میں 195 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے متاثرہ طلبہ کیلئے بھی متبادل امتحانی ہالوں کا بندوبست کرلیا ہے۔ سماء

heavy rain damages in KPK

people died

PDMA report

Tabool ads will show in this div