انیس ایڈوکیٹ ایم کیوایم چھوڑکرمصطفی کمال کے ساتھ شامل ہوگئے

Anees Advocate Pc Khi 21-03

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/ANEES-QUAID-LAMBI-UMAR-SOT-21-03.mp4"][/video]

کراچی: ایم کیوایم کے سابق ممبر رابطہ کمیٹی انیس خان ایڈوکیٹ نے مصطفی کمال کی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔ مصطفی کمال کے ساتھ شامل ہونے والے وہ ساتویں رہنما ہیں۔ ان سے قبل مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی سیاسی جماعت میں ڈاکٹرصغیر،افتخار عالم،رضا ہارون اور وسیم آفتاب شامل ہوچکے ہیں۔

کمال ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے انیس ایڈوکیٹ کوخوش آمدید کہا۔ انیس ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی باتوں سے حوصلہ ملا۔ میرے لیے ان کی باتیں نئی نہیں ہیں۔

Mustafa kamal Pc Khi 21-03

انیس ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں اپنا ضمیر سائیڈ پررکھ کربیٹھاہواتھا۔ذہنی طور پر تین برس پہلے ہی اس قافلے میں شامل ہوگیا تھا۔

انھوں نے الطاف حسین پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ آپ میں مہاجرقوم کی قیادت کرنے کی اہلیت نہیں۔ اب بھی وقت ہے، الطاف حسین اپنا علاج کروائیں۔ الطاف حسین کو سچ بولناہوگا۔انھیں بتانا ہوگا کہ وہ مہاجر قوم سے کتنی محبت کرتے ہیں، وہ کیا حالات تھے کہ آپ پٹری سے اترگئے۔ انھوں نے کہا کہ وہ الطاف حسین کی درازی عمر کی دعا کریں گے تاکہ وہ خود یہ دیکھ سکیں کہ ان کے پیروں تلے زمین کیسے کھسکتی رہی ہے۔

انھوں نے زوردے کرکہاکہ ہم نے آپ کے آنسو پونچھے،آپ نے ہمیں اس کے بدلے بدنما داغ دیا۔ انھوں نے الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا آزاد چھوڑدیں۔ فوج سے متعلق الطاف حسین کے بیانات پر انیس ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی خاطر اپنے ملک کی فوج سے لڑے۔ ہم ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے۔

ANEES QUAID LAMBI UMAR SOT 21-03

انیس ایڈوکیٹ نے کہا کہ انیس مئی 2013 کو نائن زیرو پر نہیں تھا۔ جن رہنماؤں کی اس دن نائن زیروپر پٹائی ہوئی،وہ اب ٹویٹ کررہے ہیں۔ ایم کیوایم کے موجودہ رہنماؤں سے متعلق انیس ایڈوکیٹ نے کہاکہ یہ سب درباری گدھ ہیں جوالطاف حسین کی موت کا انتظار کررہے ہیں۔

 انیس ایڈوکیٹ کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم سے 32 برس کا ساتھ رہا۔ را سے ایم کیوایم کے تعلق پران کا کہنا تھا کہ یہ تحقیقاتی اداروں کا کام ہے کہ اس بات کی تفتیش کریں اور حقائق سامنے لائیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ تکلیف میں ہیں،کچھ اظہار کرتے ہیں،کچھ نہیں۔

رضا ہارون ایم کیو ایم چھوڑ کر مصطفیٰ کمال سے جا ملے

انیس قائم خانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح بلوچستان اور فاٹا کے بچوں کومعاف کیا گیا،کراچی کے بچوں کو بھی اسے طرح معاف کیاگیا۔ انیس قائم خانی نے پریس کانفرنس کے آخر میں کہا کہ عوام انتظار کریں،پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے۔مزید لوگ بھی پارٹی بھی شامل ہونگے۔ سماء

MUSTAFA KAMAL

anis advocate

pakistan politcal Parties

Tabool ads will show in this div