لاہور میں ڈینگی نے مزید 3افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیئے
اسٹاف رپورٹ
لاہور : لاہور ميں ڈينگی نے مزيد تين افراد کی زندگی کے چراغ گل کر ديئے۔ مرنے والوں کی تعداد دو سواسی ہوگئی۔
لاہور سميت صوبے بھر ميں ڈينگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ڈينگی نے لاہور ميں مزيد تين افراد کی جاں لے لی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں ميں باغبانپورہ کا محمد رمضان، جيا بگا کی شميم بی بی اور مانگا منڈی کا وقاص شامل ہيں۔
محمد رمضان سروسز اسپتال جب کہ وقاص اور شميم بی بی جناح اسپتال لاہور ميں زير علاج تھے۔ لاہور ميں ڈينگی سے جاںبحق ہونے والوں کی کل تعداد دو سو اسی ہو گئی ہے۔ سماء