تئیس مارچ تیاریاں،خصوصی ٹریفک پلان تشکیل

865599-parade-1428356049 اسلام آباد/ راول پنڈی : تئیس مارچ کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر ہے، مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل ایک بار پھر پیر کو ہوگی۔ شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ڈے پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل اکیس مارچ کو شکرپڑیاں کے قریب پریڈ ایونیو میں ہوگی، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان پریڈ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا ہے جس کے تحت اکیس سے تئیس مارچ تک صبح چھ سے دوپہر تین بجے تک تمام ٹریفک کا داخلہ راول ڈیم سے فیض آباد فلائی اوور زیروپوائنٹ تک بند رہے گا۔ 268546_64374882 جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ آج رات بارہ بجے سے پیر کے دن ایک بجے تک، جب کہ بائیس مارچ رات بارہ بجے تا تئیس مارچ دن تین بجے تک بند رہے گا۔ ایکسپریس وے پر راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالی تمام ٹریفک کو میزائل چوک سے کھنہ پل، کیپٹن نعیم فیصل شہید چوک اور راول ڈیم کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ آئی جے پی روڈ سے عام ٹریفک کو فیض آباد فلائی اوور سے نائنتھ ایوینیو اور کشمیر ہائی وے، جب کہ مری روڈ پرراول پنڈی سے آنیوالی ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایوینیو اور کشمیر ہائی وے کی طرف موڑا جائے گا۔ اس دوران اسلام آباد میں داخلہ مری روڈ سے کشمیر ہائی وے کی طرف سے ہوگا۔ سماء

FULL DRESS REHEARSAL

Parade Ground

23rd March Parade

TRAFFIC PLAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div