پینگوئن کی سچی یاری
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/INT-PENGUIN-BRAZIL-PKG-20-03-IRSHAD.mp4"][/video]
ریوڈی جینیرو:احسان کا بدلہ ہمیشہ احسان سے ہی ملتا ہے۔ برازیل میں ضعیف شخص اور پينگوئن کی دوستی مثال بن گئی۔
ريوڈي جنيرو ميں برازیلین بڑے مياں کي پينگوئن سے ياري کی ویڈیو خبروں میں بہت چل رہی ہے۔ ان دونوں کے درمیان محبت کا نظارہ پکنک منانے والوں کا مزہ دوبالا کرديتا ہے۔
اس انوکھي دوستي کا آغاز دوہزارگيارہ ميں ہوا جب جاؤ پريرا ميں تيل ميں لت پت پينگوئن نيم مردہ حالت ميں ملا۔ اس پینگوئن کو انھوں نے بھرپورتيمارداري کے بعد صحت مند کردیا۔
یہ پينگوئن اب پريرا کا فيملي ممبربن چکاہے جسے وہ اپنے ہاتھوں سے کھلاتے پلاتے اورنہلاتے دھلاتے بھی ہيں۔ ایجنسی/ سماء