مظفر آباد : پاک فوج نے مظفر آباد کے قریب”سرلی گاﺅں “میں ہفتہ کو شدید بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پھنسے متعدد افراد کے انخلاء کیلئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کی ٹیم مظفر آباد کے قریب”سرلی گاﺅں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، سرلی گاؤں میں ہفتہ کو ہونے والی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے چھ گھروں کے مکین پھنس گئے تھے، جنہیں نکالنے کیلئے پاک فوج کے دستے علاقے میں پہنچ گئے ہیں، جہاں پھنسے افراد کے انخلاء کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فوج کی ٹیم نے متعدد افراد کو زندہ نکالنے کے ساتھ ساتھ دو بچوں اور ایک خاتون کی لاشیں بھی نکالی ہیں، جو لینڈ سلائینڈنگ سے بری طرح متاثرہ گھروں کے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے تھے، امدادی کارروائیاں پورا دن جاری رہیں۔ سماء