ورلڈ ٹی20؛بھارت کی پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت
کولکتہ: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سب سے بڑے معرکے میں بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان اور میزبان بھارت کے درمیان میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے۔ قومی ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف جیت چکی ہے جب کہ بھارت کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا اہم میچ شدید بارش سے متاثر ہونے کے بعد 18 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں؛ ایڈن گارڈن میں خصوصی تقریب،عمران اور امیتابھ بھی موجود
پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم اچھا ہدف دینے کی بھرپور کوشش کریں گے لیکن میچ میں بولرز کو لائن اینڈ لینتھ برقرار رکھنا ہوگی۔
ٹاس جیتنے والے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دھونی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی فاسٹ بولنگ مضبوط ہے۔
:ٹیموں کا اسکواڈ
پاکستان: کپتان شاہد آفریدی، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر اکمل، سرفراز احمد، شرجیل خان، محمد سمیع، محمد عامر، محمد عرفان، وہاب ریاض۔
بھارت: کپتان مہندرا سنگھ دھونی، شیکھر دھوان، ویرات کوہلی، سریش رائنا، یوراج سنگھ، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، آر ایشون، روہت شرما، جسپریت بومرا اور اشیش نہرا۔ سماء