کوئٹہ،جناح روڈ پرکالج کےباہردھماکا،11افراد جاں بحق،متعددزخمی

Nov 30, -0001

کوئٹہ، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سائنس کالج کے باہر بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد دس تک پہنچ گئی، جب کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جس میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق شہر میں پہلے ہی اہلسنت و الجماعت کے جلسے اور کانفرنس کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر ہونے والا دھماکا تین زندگیاں نگل گیا، جب کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں عام شہری نشانہ بنے، دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس سے عمارتوں اور قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جب کہ دھماکے سے گاڑیوں اور رکشے کو بھ نقصان پہنچا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دھماکے کی جگہ کے قریب ہی اہلسنت و الجماعت کا جلسہ جاری تھا، جس کی صدارت مولانا احمد لدھیانوی کر رہے تھے، جلسے کے باعث شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔ جب کہ ہاکی چوک جانے والے راستوں پر لیویز، پولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے، جب کہ علاقے میں ایف سی کا گشت بھی جاری ہے۔ سماء

زخمی

Burma

MQM

Tahir-ul-Qadri

region

Tabool ads will show in this div