خیرپور: ہنگورجہ میں خاتون سے 3 افراد کی مبینہ زیادتی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

خیرپور : خیرپور کے علاقے ہنگورجہ میں خاتون کو 3 افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون کی شکایت پر پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تاہم ملزمان فرار ہوگئے، مالک مکان دھرلیا گیا۔

ہنگورجہ پولیس کے مطابق سرگودھا کی خاتون بچے کے ساتھ سیہون شریف جارہی تھی، راستے میں شناسائی حاصل کرنیوالی عورت نے اسے ہنگورجہ بس اسٹاپ پر اتار لیا اور اپنے گھر لے گئی، جہاں 3 افراد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مالک مکان صابر سہتو اور اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div