پنجاب میں نرسوں کا احتجاج کے باعث غریب مریض رل گئے

راول پنڈی/اسلام آباد : لاہور میں نرسوں پر تشدد کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں نرسوں کا احتجاج، ہڑتال کے باعث مریض رل گئے۔

راول پنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال، ہولی فیملی، بے نظیر بھٹو اسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، جب کہ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں نرسوں نے کام کا بائیکاٹ کر دیا۔ نرسوں نے پلے کارڈ اٹھا کر اسپتال کے احاطے میں احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ نرسوں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سماء

transport

updates

filter

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div