ایم کیو ایم کا صدر زرداری کی حمایت میں کل ریلی نکالنے کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے صدر آصف زرداری کی حمایت میں کل ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں. تمام جماعتوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے


م کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کو صدر پر تنقید کرتے وقت عہدے کا احساس کرنا چاہئے تھا انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے خاتمے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے


وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب نے گذشتہ روز صدر آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر سیاستدانوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے. خادم اعلیٰ کی تقریر پر پیپلز پارٹی بھی مشتعل ہے لیکن اس سے زیادہ سخت رد عمل متحدہ قومی موومنٹ کا سامنے آیا اور شہباز شریف کے خلاف کل کراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ۔۔۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میاں شہباز شریف کے جلسے میں غل غپاڑہ زیادہ تھا. انہوں نے اپنی تقریر میں کام کی کوئی بات نہیں کی. صرف صدر زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔۔ تاہم غیر شائستہ طریقہ اختیار کیا گیا ۔۔۔


ایم کیو ایم کے قائد نے جمہوری عمل کی حفاظت کا عزم ظاہر کیا اور اعلان کیا کہ صدر کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کو غیر مستحکم نہیں ہونے دیں گے. سماء

میں

کی

کا

marriage

birthday

tragic

islamist

Tabool ads will show in this div