بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل ڈالیں گے، وقار یونس

Waqar Pc Pkg 18-03

کولکتہ : ورلڈ ٹی 20 میں کل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا معرکہ ہونے جارہا ہے، گرین شرٹس کوچ کہتے ہیں بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل ڈالیں گے، بھارت دباؤ میں ہے، اِس بار ہماری جیت پکی ہے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ نیوز کانفرنس آفریدی نے کیوں نہیں کی؟، جس پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ بہت مشکل سوال پوچھتے ہیں۔

وقار يونس کو آتے ہی گگلی کھيلنا پڑی، سوال ہوا کہ آفريدی پريس کانفرنس ميں کيوں نہيں آئے، جس پر انہوں نے کہا کہ آپ لوگ مشکل سوال کرتے ہیں، ہيڈ کوچ نے پاکستانی بولرز کو حريفوں کیلئے خطرہ قرار ديا۔

وقار يونس نے کہا کہ پريشر گرين شرٹس پر نہيں ميزبان پر ہوگا، اس بار بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل ڈالیں گے۔

سابق کپتان کہتے ہيں بيٹنگ لائن بھی فارم ميں آچکی ہے، توقع ہے تمام بيٹسمين اچھا کھيليں گے۔ سماء

World T20

ICC Women’s World Twenty20

head coach waqar younis

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div