انگلینڈ کی جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت
ممبئی: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر ٹین مرحلے میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان این مورگن نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ ممبئی کے واکھیندے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلش ٹیم کو پہلے ہی میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جنوبی افریقہ ایونٹ کا پہلا میچ کھیل رہا ہے۔
جنوبی افریقہ ٹیم کی کپتانی فاف ڈوپلیسس جب کہ انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں۔ سماء