کوئٹہ کالج چوک دھماکا،جاں بحق دوافرادکی تاحال شناخت نہ ہوسکی

Nov 30, -0001

کوئٹہ: کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق دو افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی تاہم دیگر جاں بحق اٹھ افراد کی تدفین مختلف قبرستانوں میں کردی گئی۔
 
کوئٹہ کے علاقے سائنس کالج چوک پر گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں دس افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں سے اٹھ کی شناخت ہوگئی، تاہم اب تک دو افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔

واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد سول اور سی ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج ہیں، جب کہ جائے وقوعہ کی صفائی اور ملبہ اٹھانے کاکام بھی جاری ہے،  دوسری جانب دھماکے کا مقدمہ گزشتہ روز نامعلوم افراد کے خلاف سول لائن تھانے کے ایس ایچ او کی حدود میں درج کر لیا گیا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سماء

Tahir-ul-Qadri

Tabool ads will show in this div