حکومتی وطالبان کمیٹی میں آج یا کل ملاقات متوقع ہے،پروفیسرابراہیم
پشاور: پروفیسر ابراہیم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے آج یا کل ملاقات ہو سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ طالبان شوریٰ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی،حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کی ملاقات کاانتظام کر رہے ہیں، شمالی وزیرستان میں حکومت اور گل بہادر کا معاہدہ ہے ،تاہم طالبان شمالی وزیرستان میں ملاقات سے گریزاں ہیں۔ پروفیسر ابراہیم نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مستقل جنگ بندی قائم رہے ۔
پروفیسرابراہیم کا کہنا تھا کہ امن کی راہ ہموارکرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں، فریقین نے سنجیدگی اور اخلاص کا مظاہرہ کیا تو جلد اپنا مقصد حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے شمالی وزیرستان کے حالیہ دورے پر بھی اطمینان ظاہر کیا اور توقع ظاہر کی کہ ملک میں جلد امن قائم ہوجائے گا۔ سماء
puppet
jundullah
missing
first test
تبولا
Tabool ads will show in this div