کراچی میں دہشت کی علامت نیلی کار والا ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر

کراچی: کراچی میں دہشت کی علامت نيلی کار والا ملزم آخر قانون کے شکنجے ميں آگیا۔ والدین سے ناراض تعليم يافتہ خالد بیروزگار ہونے کي وجہ سے وارداتيں کرتا تھا۔

باپ کي دھتکار کا بدلہ معاشرے سے لينے والا يہ وہي ملزم ہےجس نے گلشن اقبال ميں موت کا کھیل کھیلا۔

واردات کے لیے نيلي کار استعمال کرنے والے خالد ظفر نے اپنے حالات کا ذمہ دار والدین کو قرار دیا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ گريجویٹ ہے ليکن حالات اور بے روزگاري نے اسے سيريل کلر بنایا۔

گلشن اقبال اور بہادرآباد ايسٹ زون کے علاقوں ميں ملزم نے پانچ وارداتيں کيں اور تين افراد کو قتل کیا۔

ملزم کہتا ہے کہ ٹی وی پروگرامز دیکھ کر ہی اسے ایسی وارداتیں کرنے کا خیال آیا۔ اس کے ذیادہ تر شکار رات دیر تک کھلنے والے میڈیکل اسٹورز ہوتے تھے۔ سماء

burger

Azadi March

nepra

gulf

Tabool ads will show in this div