کراچی،لیاقت آبادمیں رینجرزکاآپریشن،زخمی ملزم سمیت متعددافرادگرفتار
کراچی : کراچی کے علاقے لیاقت آباد الیاس گوٹھ میں رینجرزنے سرچ آپریشن کرکے ایک زخمی ملزم سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، آپریشن کے دوران گرفتاریوں کے خلاف خواتین گھروں سے نکل آئیں اور شدید احتجاج کیا۔
صبح سویرے رینجرز کے تین سو جوانوں نے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا۔ لیاقت آباد کے علاقے الیاس گوٹھ میں ابھی علاقے کا محاصرہ کیا ہی جارہا تھا کہ دو ملزمان نے فائر کھول دیا۔ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم راشد زخمی حالت میں پکڑا گیا تاہم اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے پستول برآمد ہوا۔
آپریشن کا دوبارہ آغاز ہوا اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، آپریشن ابھی جاری تھا کہ خواتین گھروں سے نکل آئیں اور احتجاج شروع کردیا۔
آپریشن میں رینجرز کے انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں ، کے نائن یونٹ اور لیڈی سرچرز نے بھی حصہ لیا۔ سماء