رینجرز انیس قائم سمیت مطلوب افراد کو گرفتار کیوں نہیں کرتی، قائم علی شاہ

Cm Sindh Talk Isb Pkg 17-03

اسلام آباد : صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، کمال کی ٹیم پر تو نہ بولے یہ سوال ضرور اٹھا دیا کہ قائم خانی سمیت مطلوب افراد کو رینجرز گرفتار کیوں نہیں کرتی؟، کالا باغ ڈیم کسی صورت نہیں بننا چاہئے۔

سندھ ہاؤس میں وڈے سائیں کی بڑی بڑی باتیں، کہتے ہیں انیس قائم خانی سمیت کوئی بھی اگر قانون کو مطلوب ہے تو رینجرز گرفتار کیوں نہیں کرتی، قائم علی شاہ، مصطفیٰ کمال کے کیمپ میں جانے والے ایم کیو ایم کے ارکان پر تبصرہ گول کرگئے۔

سائیں کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں کیا جارہا، انہوں نے کہا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز میں ایم کیو ایم کے لوگ بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا یہ ڈیم کسی صورت نہیں بننا چاہئے، ورنہ سندھ بنجر ہو جائے گا۔ سماء

KALABAGH DAM

MUSTAFA KAMAL

CM Qaim Ali Shah

anis qaim khani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div