مزید بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد : النینو سسٹم کے تحت ملک بھر میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، موسم سرد ہوگیا، یہ سلسلہ ختم ہونے کے بعد بھی بارشوں کی چھٹی نہیں ہوگی کیونکہ پکچر ابھی باقی ہے۔
وفاقی دارالحکومت سمیت مُلک بھر میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا، بیشتر علاقوں میں جاتی سردی ایک بار پھر ٹھہر گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا جس کے 3 روز بعد بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محمکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ مارچ کے آخر میں یہ بارشیں کراچی کو بھی سیراب کریں گی۔
بارشوں کے اس سلسلے سے جہاں موسم میں تبدیلی آئے گی وہیں بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ سماء