بھارتی سرکارکی کھیل میں بھی سیاست جاری

INDIA REJECTS PERMISSION PKG 17-03

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/INDIA-REJECTS-PERMISSION-PKG-17-03.mp4"][/video]

نئی دلی: بھارتی سرکارکی ٹال مٹول جاری ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے چونتیس میں سے صرف دس حکام کوکرکٹ میچزدیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق  پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت کا یہ دعوٰی مسترد کردیا ہے کہ انیس پاکستانی حکام کوکرکٹ میچزدیکھنے کی اجازت دی جاچکی ہے۔

ورلڈ کپ کے میزبان اب تک پاکستانی ہائی کمیشن حکام پر نامہربان ہیں ۔ چونتیس پاکستانی حکام میں سے صرف دس کوچارمیچزدیکھنے کی اجازت مل سکی ہے جبکہ دفاعی مشیر، پریس کاؤنسلر، تین سیاسی کاؤنسلرز، نیول ایڈوائزر، ائیرفورس ایڈوائز، اورپروٹوکول معاونین کواجازت نہیں دی گئی ہے۔  سماء

pakistan high commission

world t20 2016

Tabool ads will show in this div