نرسوں کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو متحدہ احتجاج میں ان کا ساتھ دیگی، الطاف حسین

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : الطاف حسین نے نرسوں کیلئے آواز اٹھادی، کہتے ہیں نرسوں کے مطالبات تسلیم کئے جائیں ورنہ ایم کیو ایم بھی ان کے شانہ بشانہ ہوگی۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نرسوں کے مطالبات کو نظر انداز کررہی ہے۔

قوم کی یہ بیٹیاں اسپتالوں میں مریضوں کی تیمار داری کے ساتھ ہنگامی صورتحال میں بھی خدمات انجام ديتی ہيں۔

انہوں نے وزيراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کيا کہ وہ نرسوں کے مطالبات پر فوری توجہ ديں، مطالبات منظور نہ ہوئے تو يہ احتجاج پورے ملک ميں پھيل جائے گا۔

الطاف حسین نے مزید کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو متحدہ قومی موومنٹ احتجاج میں نرسوں کے شانہ بشانہ ہوگی۔ سماء

transport

updates

galaxy

Tabool ads will show in this div