ملزم پوتے کی محبت جرم بن گئی,قانون کے رکھوالے مقبولہ کو مقتولہ بناگئے،ورثا کا احتجاج

شیخوپورہ : پولیس کے مبینہ تشدد سے شیخوپورہ میں مبینہ پولیس تشدد سے 65 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، جس کے بعد ورثاء کی نے لاش  سڑک پر رکھ سڑک کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔

پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والی 65 سالہ مقبولہ بی بی شیخوپورہ کے علاقے علی پارک کی رہائشی تھی جس کے گھر تھانہ بکھی پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا اس دوران مقبولہ بی بی نے مزاہمت کی جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث  مقبولہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی اور پولیس مقتولہ کے پوتے کو اٹھا کر لے گئی جس کے بعد ورثاء اور اہل محلہ نے پولیس گردی کے خلاف لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے پولیس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے ملزم ریاض کے خلاف لین دین کا مقدمہ درج تھا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراگیا  ،خاتون کے گرنے سے اس کی موت واقع ہوئی، واقعہ کے بعد پولیس نے  اے ایس آئی سمیت4اہل کاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سماء

updates

nepra

doping

sequel

Tabool ads will show in this div