شاہدآفریدی منفرد ریکارڈ کےمالک بن گئے

Shahid-Afridi

          کولکتہ : پاکستانی ٹیم کے کپتان اور اسٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی سرزمین پر انٹرنیشنل میچز میں ڈی ویلیئرز کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

گزشتہ روز ورلڈ ٹی ٹونٹی سپرٹین مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے بھی شامل تھے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارتی سرزمین پر انٹرنیشنل میچز میں ڈی ویلیئرز کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

آفریدی نے 37 اننگز کھیل کر 40 چھکے لگا رکھے ہیں جبکہ ڈی ویلیئرز نے بھی اتنی ہی اننگز میں 39 چھکے لگائے ہوئے ہیں۔  ایجنسی/ سماء

world t20 2016

Tabool ads will show in this div