طالبان مذاکراتی عمل میں سیاسی قیادت وقبائلیوں کواعتمادمیں لیناچاہیئے،شیرپاؤ

کوئٹہ : قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاﺅ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کالعدم طالبان سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے لئے خیبر پختونخواہ کی سیاسی قیادت اور قبائلی عمائدین کو بھی اعتماد میں لینا چاہیئے تھا۔

کوئٹہ میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت سے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت اور قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لیا جاتا تو بہتر  تھا، دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ متاثر خیبر پختونخوا کی عوام ہوئی ہے۔ 

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے خیبر پختونخوا کی صرف ایک جماعت سے مشاورت کی صوبے کی دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کرنی چاہئے تھی۔ سماء

Benazir

Tabool ads will show in this div