یوم پاکستان، مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل

269115_33440055 اسلام آباد : یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک افواج کے مسلح دستوں نے پریڈ کی تیاریاں مکمل کرلیں، شکرپڑیاں گراؤنڈ میں فل ڈریس ریہرسل میں لڑاکا طیاروں سمیت تینوں مسلح افواج کے دستوں نے شرکت کی اور ریہرسل کو چار چاند لگائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلیکیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک افواج کے مسلح دستوں نے تیئس مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کی، پریڈ کا انعقاد شکرپڑیاں گراؤنڈ پر کیا جا رہا ہے۔ 23 March Parade New 16-031 آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ ریہرسل میں تینوں مسلح افواج کے دستوں کے علاوہ فرنٹیئرکور کے دستوں نے بھی حصہ لیا، جب کہ ناردرن لائٹ انفینٹری، اسلام آباد پولیس، مسلح افواج کی خواتین آفیسرز، آرمی، فضائیہ، بحریہ، مجاہد فورس ، نرسنگ سروسز، بوائز اسکاؤٹ، گرلز گائیڈ اور ایس ایس جی کے دستوں نے بھی حصہ لیا۔ 23 March Parade New 16-033 پریڈ میں پاک فوج کے مشینی دستے، آرمرڈکور، سگنلز ،آرمی اسٹریٹیجک کمانڈ فورس، آرٹلری اور آرمی ایئر ڈیفنس کے دستوں نے بھی شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسلز میں حصہ لیا۔ پریڈ میں پاک فضائیہ کے ایف16اور جے ایف17تھنڈر طیاروں، جب کہ پاک بحریہ، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا،پاک فضائیہ کے شیردل فارمیشن نے فضائی کرتب دکھائے،تینوں فورسز کے جوانوں نے پیراجمپنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔ 23 March Parade New 16-03 اس موقع پر ایجوٹینٹ جنرل، لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر، کور کمانڈر ٹین کور اور ڈی جی جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ نے پریڈ گراؤنڈ پر ریہرسل کا معائنہ کیا۔ سماء

JF17

FULL DRESS REHEARSAL

SSG

23 March

Islamabad Parade

Pakistan Armed Forces

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div