ملتان میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق، ملزم گرفتار
اسٹاف رپورٹ
ملتان : ملتان میں پڑوسی کی درندگی کا نشانہ بنی 8 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
افسوسناک واقعہ ملتان کے علاقے جانگلہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ابرار نامی شخص نے 8 سالہ بچی کو اس کے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، متاثرہ بچی کے رشتے داروں کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں کوئی نہیں تھا تاہم پولیس کو اطلاع دی گئی تو ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ثابت ہوگئی ہے تاہم ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ سماء