دہشت گردی کےخلاف قوم کومتحدہوناہوگا،پرویزرشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف قوم کو متحد ہونا ہو گا، کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہوئے ہیں ۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے، ہمارے بچے خودکش بمبار کو روک کرقربانی دیتے ہیں۔
کراچی کے حالات پر پرویز رشید نے کہا کہ سندھ حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق جرائم کم ہوئے ہیں، کراچی کے حالات مزید بہتر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا سرفراز مرچنٹ نے معلومات دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
وفاقی وزیر نے مصطفیٰ کمال کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکراتی عمل جاری ہے، پاکستان مذاکراتی عمل میں رکاوٹوں کو دور کرتا ہے۔ انھوں نے علماء کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ خواتین قانون میں خلاف شریعت شقوں کی نشاندہی کریں، جس کے بعد حکومت قانون کاجائزہ لے گی۔ سماء