ورلڈٹی ٹوینٹی؛پاکستان اوربنگلادیش کامیچ آج دوپہرہورہاہے
کولکتہ : ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شاہین پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز سے ٹکرائیں گے۔ میچ کے لئے گرین شرٹس نے تیاریاں مکمل کرلیں۔یہ میچ پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر2بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں شاھینوں کا پہلا امتحان آج ہوگا۔ پاکستان کے پاس ایشیا کپ کی ہار کا بدلہ ورلڈ کپ میں چکانے کا سنہری موقع ہے۔ گرین شرٹس آج بنگال ٹائیگرز سے ٹکرائیں گے۔ پاکستان کے لیے یہ مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔
کیا بالر کیا بیٹسمین، سب کوحصہ ڈالنا ہوگا۔
ایڈن گارڈنز کی یادیں تو گارڈن گارڈن ہیں لیکن آج کیا ہوگا، اس کا فیصلہ تو میدان میں ہی ہوگا۔ سماء