وزیراعظم تحفظ خواتین بل کی منظوری سے لاعلم تھے، مولانا کا دعویٰ

 

لاہور : مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کيا ہے کہ پنجاب ميں تحفظ خواتين ايکٹ کی منظوری پر وزيراعظم لاعلم تھے، مولانا کہتے ہيں کہ نواز شريف کا يہ سرپرائز خود ان کیلئے سرپرائز تھا۔

پنجاب اسمبلی نے تحفظ خواتين کا قانون منظور کيا، تو مذہبی حلقوں نے مخالفت ميں شور مچاديا، اب وزيراعظم کی لاعلمی کا کيا کہیے جنہيں معاملے کی خبر تک نہ ہوئی۔

وزيراعظم سے ملاقات کی رو داد مولانا فضل الرحمن نے منصورہ ميں ہونے والے اجلاس ميں سنائی اور نواز شريف کی جانب سے چھوٹے مياں صاحب پر خفگی کا احوال بھی بتایا۔

مولانا نے دعویٰ کيا کہ شہباز شريف نے انہيں ملنے کی دعوت دی ليکن انہوں نے انکار کرديا، بعد ميں نواز شريف نے رابطہ کيا تو وہ ملاقات کیلئے رائے ونڈ چلے گئے۔ سماء

PM

JUIF

PUNJAB

Maulana Fazal ur Rehman

Women Protection Bill

Tabool ads will show in this div