پاکستان ایران سرحد پرکوسٹ گارڈزکی کارروائی

pak iran border

      کراچی :پاکستان کوسٹ گارڈز نے پاک ایران بارڈر پر دوران چیکنگ غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 64 پاکستانی شہریوں کو گرفتارکرلیا۔

 کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری  رپورٹ کے مطابق کوسٹ گارڈز کی ٹیم پاک ایران بارڈر پر گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی کہ بغیر کسی سفری کاغذات کے ایران جانے والے 64 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

کوسٹ گارڈز نے انہیں گرفتار کر کے تفتیش کرنے کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔   ایجنسی/ سماء

Coast Guards

pak iran border

Tabool ads will show in this div