مشرف عدالت میں پیش ہوکر دیگر ذمہ داروں کے نام بھی بتائیں،اعتزازاحسن

Nov 30, -0001

اسلام آباد : سپریم کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پرویزمشرف نے تین نومبر کا اقدام ذاتی حیثیت میں کیا وہ عدالت پیش ہو کر دیگر ذمہ داروں کے نام بھی بتائیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں سابق صدر پرویزمشرف عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔ سابق صدر پرویزمشرف پر عسکری اسپتال میں پناہ لینے کا الزام لگ رہا ہے، جب کہ پناہ لینے سے افواج میں کمانڈر کی عزت نہیں رہتی۔ پرویزمشرف پر آرٹیکل سکس کا سنگین ترین الزام ہے، انہوں نے تین نومبر کو ذاتی حیثیت سے فیصلے کئے انہیں چاہیئے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر دیگر افراد کے نام بتائیں،

 

اعتزازاحسن نے وفاقی اور سندھ حکومتوں کو تھر میں قحط کا ذمہ دار قرار دیا۔ بیرسٹر اعتزاز نے کہا کہ اسلام آباد کچہری میں حملہ آور تین سے زیادہ تھے لیکن کیس کی تفتیش خراب کر دی گئی ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مذکراتی عمل کے ذریعے طالبان کو بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں لڑکی سے زیادتی کی تفتیش بھی خراب کی گئی ہے۔ سماء

hack

Tabool ads will show in this div