وفاقی وزراء کی مولانا فضل الرحمان کوتحفظات دورکرنیکی یقین دہانی
اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اور وزیراطلاعات نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور ان کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرا دی۔
وفاقی وزراء کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرویز رشید کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ملک میں امن کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے سے اتفاق کیا۔ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی ف کے وفاقی وزراء کو وزارتوں کے قلمدان نہ دینے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزراء نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچائیں گے۔ سماء
export
hub
deepens
تبولا
Tabool ads will show in this div