گڈریئے کا بڑا بھائی

SB1

تحریر: صبیح الدین شعیبی

شیر آیا شیر آیا کی جھوٹی خبر پھیلانےوالے  گڈریئے کی کہانی یاد ہے آپ کو؟ کہانی کے آخرمیں جب سچ مچ شیر آجاتاہے تو کوئی گڈریئے کی بات کا یقین نہیں کرتا اورشیراُسے پھاڑکھاتاہے۔محکمہ موسمیات سے حسد کرنےوالے بعض سماج دشمن عناصر ہمارے ہردلعزیز محکمے کو اُس گڈریئے کابڑا بھائی قراردیتے ہوئے سب سے ذمہ دار ادارے پرسنگین الزامات لگاتے ہیں ۔کہتے ہیں کہ بارش سے متعلق اکثر پیش گوئیاں غلط ثابت ہوتی ہیں اورپھر جب عوام یقین کرناچھوڑدیتے ہیں تو ایک بار محکمے کی بات کابھرم رکھتے ہوئے بادل چھپرپھاڑ کربرس پڑتے ہیں۔غریبوں کاگھربہہ جاتاہےاور گڈریئے کابڑا بھائی اپنی بھیڑ بکریاں چراتا مزے سے گھرچلاجاتاہے۔

SB3

مخالفین کا کیا کریں ان کا تو کام ہی کیڑے نکالنا ہے۔ ایسے ہی کچھ ناقدین کہتے ہیں کہ اکثر ایسابھی ہوتاہے کہ قدرت محکمہ موسمیات کو کانوں کان خبرنہیں ہونےدیتی اور پھر وہ ہوتاہے جو پچھلے سال ہواتھا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے تو تباہی کاسبب میٹ آفس کی کارکردگی کو قراردیتے ہوئے کہاتھاکہ پہلے پتہ چل جاتا ایسی بارش ہوگی تو کچھ تیاری کرلیتے۔اِس بار تو خیرسے میٹ آفس والوں کی پیش گوئی کراچی کےعلاوہ تقریباً تمام  مقامات پر درست ثابت ہوئی۔ لیکن بعض مقامات پر بحالی کے ذمہ دارادارے صورتحال سے بروقت نمٹ نہ سکے۔ فاٹا میں تو سانپ کےنکل جانے کےبعد لکیرپیٹتے ہوئے ایف ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرکے کمال ہی کرڈالا۔

SB4

خیربات ہورہی تھی لوگوں کے بقول ،ستاروں کی چال دیکھ کر(وہ بھی بند آنکھوں سے) موسم کاحال بتانےوالوں کی  جنہوں نے اس مہینے کراچی والوں کو کئی روز تک اسی آسرے میں رکھا کہ بارش اب ہوئی کہ تب ہوئی مگر ہوا وہی جو امجد اسلام امجد نے کہاتھا  ''وہ ترے نصیب کی بارشیں کسی اورچھت پہ برس گئیں'' ۔بس اسی طرح بارشوں نے کوئی اور گھرڈبودیا اورکراچی والےترستے ہی رہ گئے۔

SB

ترقی یافتہ ملکوں میں ایسانہیں ہوتا ۔امریکا میں  مجال ہے جو بادل اُن کے میٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کو نظر انداز کرنے کی بھول بھی کریں۔ کہہ دیابارش ہوگی تو ہوکررہےگی، بتادیا طوفان آنےوالا ہے تو آکر رہتاہے۔ کبھی کسی شہری نے محکمہ موسمیات  کی پیش گوئی کو نظرانداز کیا تو لگ پتہ جاتاہے۔ابھی پچھلے برس کی بات ہے،تین پاکستانی صحافیوں نے امریکا میں طوفان کی ایڈوائزری پر کان نہ دھرے۔ وہ کچھ دیکھنا پڑا کہ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں۔ واپسی کے بعد بھی محکمہ موسمیات کی ہر پیش گوئی کو مقدس اورمقدم جانتے ہیں۔ چاہے سرپردھوپ چمکتی ہو۔ برساتی پہننا نہیں بھولتے۔ خواہ گھرسے نکلتے ہوئے ہی پسینے چھوٹنے لگیں۔ جیکٹ یا اوورکوٹ گھر لوٹنے تک چڑھائے رکھتے ہیں۔چھتری تھامے رکھنے کی ایسی عادت پڑ گئی ہے کہ دھوپ اوربارش نہ ہو توبھی دونوں مٹھیاں جوڑ کرہاتھ آسمان کی طرف کیے چلتے دیکھے جاتے ہیں۔

Fsd Rainy Weather Pkg 20-02

سیانے کہہ گئے ہیں جس کاکام اسی کو ساجھے ۔اسی لیے اپنی جانب سے بہترین کوشش کرنےوالے محکمے کی کاوش کو قدرکی نظرسے دیکھاجاتاہے اور عوام بھی محکمہ موسمیات کی تمام پیشگوئیوں پر آنکھ بند کراعتبار کرلیتے ہیں ۔ کوئی اور چارہ بھی تو نہیں۔

KPK

MET OFFICE

rain emergency

RED ALERT

FDMA

shepherd

Tabool ads will show in this div