کراچی کےعلاقے تیسرٹاؤن میں میاں بیوی پر گولیاں برسا دی گئیں
کراچی: کراچی کےعلاقے تیسرٹاؤن میں میاں بیوی پر گولیاں برسا دی گئیں ۔۔ نامعلوم ملزمان کارروائی کے بعد باآسانی فرار ہوگئے ۔۔ دونوں کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔۔
کراچی کے علاقے تیسرٹائون میں انھیں گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا ۔
ملزمان واردات کے بعد حسب معمول فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔
یوسف کا کہنا ہے کہ ان پرموٹرسائیکل سواروں نے حملہ کیا۔
زخمی زینب کا کہنا تھا کہ وہ اور اس کا شوہر فائرنگ کے بعد گھر کے اندر بھاگے ۔ لیکن حملہ آوروں نے تعاقب کرکےمزید گولیاں چلائیں ۔
زخمی میاں بیوی کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔۔
سما