ڈی جی رینجرز سندھ نے تمام مسائل کا ذمہ دار سسٹم کو قرار دے دیا

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ نے مسائل کا ذمہ دار سسٹم کو قرار دیکر اس پر سوال اٹھا دیئے، کہتے ہیں جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، نظام ٹھیک نہیں تو کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، چاہے فوج ہی کیوں نہ آجائے،

سسٹم، سسٹم، سسٹم، تمام برائیوں کی جڑ سسٹم ہے، ڈی جی رینجرز سندھ  میجر جنرل رضوان اختر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں نظام کی دھلائی کردی۔

رضوان اختر نے جی آئی ٹی کے معاملے پر بھی نظام کو آڑے ہاتھوں لیا، ڈی جی رینجرز سچ اگلوانے کیلئے سخت حربے آزمانے کے بھی حامی تھے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ جو کام ان کا نہیں وہ بھی رینجرز کی گود میں ڈال دیا گیا، ڈی جی رینجرز نے واضح کیا کہ سچ بولے بغیر معاملات بہتر نہیں ہوں گے، تمام ادارے مربوط طریقے سے کام کریں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ سماء

burger

رینجرز

جی

سندھ

ڈی

energy

Tabool ads will show in this div