پتوکی میں حادثہ، سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی غنی داد خان جاں بحق

اسٹاف رپورٹ

پتوکی : پنجاب کے علاقے پتوکی میں سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی غنی داد خان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے آرائیں ماڈل فارم کے قریب سپر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے اے این پی کے سابق ایم پی اے غنی داد خان جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غنی داد خان پشاور سے کراچی جارہے تھے کہ سپر ہائی وے پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

واضح رہے کہ غنی داد خان پی کے 25 مردان 3 سے 2008ء سے 2013ء تک رکن خیبرپختونخوا اسمبلی رہے، انہوں نے صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں بھی خدمات انجام دیں۔ سماء

خان

reply

european

colonel

spark

Tabool ads will show in this div