حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس، قیدیوں سے متعلق طالبان کی فہرست کا جائزہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں طالبان کمیٹی کی طرف سے دی گئی 300 قیدیوں کی فہرست کا جائزہ لیا گیا۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، کمیٹی کے چاروں ارکان حبیب اللہ خٹک سیکریٹری پورٹس اینڈ شپنگ، وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری فواد حسن فواد، ایڈیشنل سیکریٹری فاٹا ارباب عارف اور رستم شاہ مہمند نے شرکت کی۔

اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا اور طالبان مذاکراتی کمیٹی کی طرف سے دی گئی 300 قیدیوں کی فہرست کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی اراکین نے طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے مقام کے تعین کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔ سماء

jundullah

sharapova

praise

Benazir

historic

Tabool ads will show in this div